پاکستان میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر یوم سوگ منایا گیا

   

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 2 اگست کے روز ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں تہران میں اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔فلسطین کے مسئلے پر ہونے والے اس اجلاس میں شہباز شریف نے تہران میں حماس کے سرکردہ سیاسی رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔