نئی دہلی ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یہاں پاکستانی ہائی کمیشن کو سخت احتجاجی نوٹ حوالے کیا۔ حکومت ہند نے پڑوسی ملک کے صوبہ پنجاب میں اقلیتی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مکانات کے منظم انہدام پر احتجاج کیا ہے ۔ احتجاجی نوٹ میں سیول سوسائٹی کی تشویش اور فکرمندی سے بھی واقف کرایا گیا۔