اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چہارشنبہ کے روز الیکشن کمیشن سے آئین کی دفعہ 224(2) کے تحت ملک میں عام انتخابات کروانے کے لیے تاریخ کی تجویز دینے کی درخواست کی۔ صدر نے کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 48 (5) اور دفعہ 224(2) کے مطابق عام انتخابات کروانے کے لیے نیشنل اسمبلی تحلیل کیے جانے کی تاریخ 90 دنوں کے بعد کی تاریخ طے کی جانی ہے ۔