پاکستان میں امیروں پر ٹیکس شہباز شریف کا بیان

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج کہاکہ جاریہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امیروں پر زیادہ ٹیکس عائد کرتے ہوئے غریبوں پر معاشی بوجھ کو گھٹایا جائے۔ وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ غریبوں کی زندگی کو سہل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔