اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ رات 12 کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کی جانب سے کہا گیا ہیکہ رات 12 کے بعدکسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ، امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے فوج کل سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، پنجاب میں 51 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج تعینات ہوگی ، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔