اسلام آباد، 26 اگست (یو این آئی) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکمے کی مشترکہ کارروائی میں پانچ دہشت گرد اور ایک راہگیر ہلاک اور آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ، سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ آپریشن اتوار کو صوبے کے اپر دیر ضلع میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا اور پیر کی صبح تک بھاری فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق پولیس پر پہلے حملے سے تھا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے ۔