پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس، موضوع افغانستان کی مدد

   

اسلام آباد۔ پاکستانی دارالحکومت میں کل اتوار کے روز ’آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں 57 مسلم ممالک نے اس بات کا جائزہ لیا کہ افغانستان کی کس طرح مدد کی جائے۔ میزبان ملک پاکستان خطے کے دیگر ملکوں پر زور دے رہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عمل داری میں شہریوں کو ضروری امداد پہنچائی جائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے البتہ واضح کیا کہ او آئی سی کے اجلاس کے انعقاد کا مطلب یہ نہیں طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ یہ صرف افغان عوام کی مدد کی کوشش ہے۔ پچھلے دنوں کئی حلقوں میں یہ بات کی جا رہی تھی کہ او آئی سی کو افغانستان کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔