اسلام آباد، 11 اپریل ( سیات ڈاٹ کام) پاکستان میں اینٹی ملیریا ڈرگس کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ امریکہ کے بشمول مختلف ممالک کورونا وائرس کے علاج کیلئے اس کا استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 190 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4788 ہوگئی ہے ۔ کرونا سے اب تک 71 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔پاکستانی حکومت نے ہفتہ کو بتایا کہ پنجاب صوبہ میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جہاں اب تک 2336 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ سندھ صوبہ میں 1214 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔
