اسلام آباد: پاکستانی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آور اس واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقتول صحافی قیس جاوید ایک مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے اور حال ہی میں انہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے خود اپنا ایک پروگرام بھی شروع کیا تھا۔یہ 37 سالہ صحافی اس سے قبل ایک اور ٹی وی چینل کے لیے بہ طور کیمرہ مین بھی کام کر چکے تھے۔