اسلام آباد۔ 17؍جولائی ( ایجنسیز )پاکستان میں موسلادھار مانسون کی بارش نے ہر طرف تباہی کا منظرہے۔ ملک بھر میں اب تک تقریباً 124 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ صرف چہارشنبہ کو بارش سے جڑے حادثات میں کم از کم 60 لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ پاکستان کے قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چہارشنبہ تک گزشتہ تین ہفتوں میں موسلادھار بارش اور اس سے جڑے واقعات میں کم از کم 124 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 264 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔