پاکستان میں برفانی تودے گرنے سے 5افراد فوت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع ایبٹ آباد کے ایک پہاڑی علاقے میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ اے آر وائی میڈیا کے مطابق برفانی تودے گرنے کا واقعہ منگل کی شب کو پیش آیا جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے نتھیا گلی ریزورٹ کے پاس برفانی تودوں کی زد میں آ کر کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ ہے اور کئی گاڑ یاں برف کے نیچے دب گئی ہیں ۔ رپورٹوں کے مطابق برفانی تودوں میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے ۔