پاکستان میں بس حادثہ،26افراد ہلاک

,

   

اسلام آباد،22ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے گلگت بلتستان میں ضلع دیامر کے علاقہ بابوسر پاس پر بس حادثے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے ۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے ۔دیامر پولیس ترجمان محمد وکیل کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی کی جانب جارہی تھی کہ اسے بابوسر پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چلنے والی بس صبح سویرے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے ٹکراگئی تھی۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے حکام راجہ اشفاق کا کہنا تھا کہ حادثہ میں میں زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق اسکردو بلتستان سے تھا۔