اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، حادثہ صبح سویرے ساڑھے 4 بجے پیش آیا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل سے لدی پک اَپ سے مسافر بس جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، بس اور پک اپ کے ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 15 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔علاوہ ازیں ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ نعشیں بہت زیادہ جھلس جانے کے باعث شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔