اسلام آباد،9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اکاردو ضلع کے رونڈو تحصیل میں پیر کو ایک بس کے سندھو ندی میں گر نے سے 25افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔اسکاردو کے پولیس ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق حادثے میں 25لوگوں کے مرنے کی رپورٹ ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ہیلی کاپٹر بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔بس راولپنڈی سے اسکاردو کی سمت جارہی تھی۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق بس میں کل 25مسافر سوار تھے جس میں سے پانچ لوگوں کے شدید طورپر زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔