پاکستان میں بس ۔ ٹرک تصادم، 11 افراد زخمی

   

اسلام آباد۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے اتھل شہر کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ مسافر بس اور پتھروں سے لدے ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو اتھل کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ملک کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی جا رہی تھی۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کے ایک بڑے اور کھلے حصے کو ڈھکنے والی گھنی دھند کی وجہ سے سڑک حادثوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس موسم میں پاکستان میں سڑکوں کی خراب دیکھ بھال، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سڑکوں کے حفاظتی اقدامات کی عدم توجہی کے باعث حادثے بڑھ جاتے ہیں۔