پاکستان میں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

   

خیبر پختونخواہ: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے بازار میں ہفتہ کی صبح ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ جیو ٹی وی نے ڈی پی او عبدالصمد خان کے حوالے سے بتایا کہ بم دھماکہ رادھاگن ڈیم کے قریب کیا گیا جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنا تھا۔ مسٹر خان نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے ۔