پاکستان میں تشدد کا کلچر بڑا مسئلہ، انڈیا کا دعویٰ

   

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں امن کے کلچر کے موضوع پر ہندوستان نے اعلیٰ سطح کے فورم میں کہا کہ پاکستان کے اندرون ہنوز تشدد کا کلچر پنپ رہا ہے اور یہ سرحدوں کے آگے اپنے مضر اثرات ڈال رہا ہے۔ پاولومی ترپاٹھی نے ہندوستان کا موقف پیش کیا۔ اس کے سبب انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔ مذہبی اقلیتوں سے امتیازی برتاؤ ہوتا ہے۔ یہ سب عالمی برادری کیلئے تشویش اور فکرمندی کے مسائل ہیں۔