اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے تین لوگوں کو گولی مارکرقتل کردیا۔پولیس ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ یہ واردات اسلام آباد کے بھاراکاہوعلاقے میں ہفتہ کی شب پیش آئی ۔ مقتول افراد میں مسجد کے ایک مولوی، ان کا 13 سالہ بیٹا اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ مسلح افرادنے مسجد کے پاس ان لوگوں پر فائرنگ کی اورفرارہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ کسی بھی شخص یا تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ تمام پہلوؤں پرتحقیقات کے لئے دوکمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔