اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں خفیہ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے ضلع جنوبی وزیرستان میں آپریشن چلایا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدید گولی باری کے بعد دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن علاقے سے دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے چلایا جا رہا ہے ۔