اسلام آباد، 10 جون (یو این آئی) پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17ہزار 573ارب روپے کا بجٹ 2025-26ء پیش کردیا جس میں دفاعی بجٹ کیلئے 2ہزار 550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے پربڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا جارہا ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ تقریباً آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔