کراچی : پاکستان میں ایک خاتون نے شادی کے موقع پر دولہے کو اے کے 47کا تحفہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ خاتون دلہے کی ساس تھی۔ ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا کہ خاتون کو مہمانوں کی تالیوں اور شور کے بیچ دلہے کو اے کے 47کا تحفہ دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ ٹوئٹر پر ایک شخص نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے۔