پاکستان میں دو ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے :محبوبہ مفتی

   

سری نگر25مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے بعد مذہب تبدیل کرکے شادی کرنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ملوثین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور عوام کا نیا پاکستان ایسا نہیں ہوسکتا جہاں لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہو اور بعد ازاں ان کی اجنبیوں کے ساتھ جبری شادیاں کی جاتی ہو۔انہوں نے کہا کہ مجرمین کو سزا دی جانی چاہئے اور اس کے سدباب کے لئے فوری اقدام کئے جانے چاہئے ۔محبوبہ نے کہا ‘ہندوستان ہو یا پاکستان، ہمیں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناناچاہئے ‘۔