پاکستان میں دھرم شالہ کا انہدام سپریم کورٹ نے روک دیا

   

اسلام آباد : پاکستان سپریم کورٹ نے کراچی میں ایک ہندو دھرم شالہ کو منہدم کرتے ہوئے وہاں کی زمین کو لیز پر دینے کی کوشش سے متعلقہ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کو روک دیا ہے ۔ تین ججوں کی بنچ نے اقلیتی حقوق سے متعلق 2014 ء کے فیصلے پر عمل آوری کرتے ہوئے اس کیس میں حکمنامہ جاری کیا ۔ 716 مربع گز پر واقع دھرم شالہ کراچی سٹی کے صدر ٹاؤن میں ہے ۔