پاکستان میں دھماکہ ، میجر سمیت 6فوجی جوان ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد 9مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستان-ایران سرحد پر بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر اور پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ پاکستانی مسلح افوا ج کے ترجمان ادارے ‘ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز’ نے جمعہ دیر رات ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے سلامتی دستے پاکستان-ایران سرحد پر بلوچستان کے پاس بلیدہ علاقے میں جسب معمول گشت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ، تبھی ان کی گاڑی ریموٹ کنٹرول امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کی زد میں آ گئی ۔ دھماکے میں فوج کا ایک میجر اور پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور ایک فوجی زخمی ہو گیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان جاری کر کے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اب تک اس کی آفیشل تصدیق نہیں کی جا سکی ہے ۔