دہشت گرد حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اور اس کی معاون تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن پرپابندی لگانے کے بعد اب پاکستان کی حکومت نے ایک اور بڑی کارروائی کی ہے ۔ پاکستانی اخبار ڈان کی خبروں کے مطابق راولپنڈی میں جماعت الدعوۃ کے مدرسہ ، اسپتال اور ڈسپنسری کو سیل کردیا گیا ہے ۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے چکراہا اور عادلہ روڈ پر جماعت الدعوۃ کی دو ڈسپنسری ، مدرسہ اور اسپتال کو سیل کردیا ہے ۔
جماعت الدعوۃ کے چکوال میں چل رہے مدسہ کو بھی منگل کو سیل کردیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان مدرسوں کو چلا رہے لوگوں کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کے مطابق حافظ سعید پاکستان کے لاہور میں رہتا ہے ۔ این آئی اے کے مطابق جموں و کشمیر میں پتھربازی اور حوالہ کے ذریعہ پیسہ اکٹھا کرنے میں اس کا ہاتھ ہے ۔یہی نہیں حافظ سعید سال 2001 میں ہندوستان کی پارلیمنٹ پر ہوئے حملے ، سال 2006 میں ممبئی لوکل میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے اور نومبر 2008 میں ممبئی پر ہوئے بڑے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے ۔