پشاور: پاکستان کے خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان متعدد مقابلوں میں ایک دہشت گرد کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد مارے گئے ۔فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق صوبے میں تین سیکیورٹی آپریشن کیے گئے ۔ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں بھی انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔وزیرستان میں دوسری کارروائی میں کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے مبینہ ارکان سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔