ایبٹ آباد : چائنا ۔ پاکستان اکنامک کاریڈور
(CPEC)
کے صدرنشین لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوا نے چہارشنبہ کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میگا ہائیڈرو الکٹرک پراجکٹ دیا میر بھاشا ڈیم کے تعمیری کام کا افتتاح کیا جو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے ۔ موصوف نے سوشیل میڈیا پر کہا کہ ڈیم کے 6.4
MAF
( ملین ایکڑ فیٹ) پانی سے کم و بیش ملک کے 1.2ملین ایکڑ اراضی کی آبپاشی کی جاسکے گی ۔ علاوہ ازیں اس پراجکٹ کے ذریعہ 4500میگاواٹ قابل دسترس بجلی بھی پیدا ہوگی جبکہ ملک بھر میں اس پراجکٹ سے روزگار کے 16000 مواقع پیدا ہوں گے ۔ پراجکٹ کے پروگرام اطلاق کیلئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واودا نے بھی اس سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔
