پاکستان میں زلزلے کی پیش قیاسی

   

لندن : سولار سسٹم جیومیٹری سروے نیدرلینڈ میں قائم ایک ادارہ ہے جو زلزلوں کی پیش قیاسی کیلئے جانا جاتا ہے ۔ اُس نے پاکستان میں بڑے زلزلے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس ادارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اندرون 48 گھنٹے زلزلے کا واقعہ رونما ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ادارہ سطح سمندر کے قریب ماحول میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی نگرانی کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں شدید زلزلے کی سرگرمی ہوسکتی ہے ۔یہ عام طور پر ایک سے نو دنوں کے اندر پیش آسکتی ہے ۔