پاکستان میں سابق سفارتکار کی بیٹی کا بہیمانہ قتل

   

اسلام آباد: پاکستان کے ایک سابق سفارت کار کی 27 سالہ بیٹی کا یہاں تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت نورمقدم کی شکل میں کی گئی ہے ، جو جنوبی کوریا اور قزاقستان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے شوکت مقدم کی بیٹی تھی۔پولیس نے بتایا کہ شہر میں ایف-7 علاقہ کے ایک گھرمیں منگل کو نورکاقتل کیا گیا۔ پہلے کسی تیزدھارہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کیا گیا اوربعد میں اس کا سر قلم کردیا گیا۔ اس کے قتل کے ملزم ظہیر ظفر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ وہ اسلام آباد میں ایک بڑی تعمیراتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا بیٹا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نور نے ظہیر کے ساتھ اپنا عشق ختم کرلیا تھا جس سے ناراض ہوکر اس نے نور کا قتل کردیا۔