پاکستان میں سزا پوری کرنے پر ہندوستانیوں کی رہائی

   

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈانٹ پلائی کہ بعض ہندوستانی شہریوں کو جیل میں ان کی سزائیں پوری ہوجانے کے باوجود قید رکھا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گردی اور جاسوسی کے معاملوں میں ہندوستانیوں کو سزا ہوئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ حکومت سزا کی تکمیل پر ہندوستانیوں کو واپس بھیج دے۔ عدالت نے 8 ہندوستانی شہریوں کی داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے معاملہ کی یکسوئی کردی۔