پاکستان میں سونا کی قیمت 78,000روپئے فی تولہ

   

کراچی، 22جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ۔ایران کشیدگی سے بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت 6 برس کی اونچی سطح پر پہنچ جانے کے نتیجہ میں کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 78000روپے فی تولہ 11.66گرام کی اونچائی پر پہنچ گئی۔آل سندھ صرافہ اینڈ جویلرس ایسوسی ایشن نے ہفتہ کو لندن بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1394ڈالر فی ٹرائے اونس پہنچ جانے پر 800روپے فی تولہ کے اضافہ کا اعلان کیا۔ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جویلرس نے صرف بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت میں ہوئے اضافہ کا بوجھ صارفین پر ڈالا ہے بلکہ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی خردہ قیمت پر اثر پڑا۔بتایاگیا کہ عالمی بازار میں گزشتہ 20دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباََ 100ڈالر فی ٹرائے اونس کا اچھال آچکا ہے ۔