کراچی۔ سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور بالترتیب ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے اور 92 ہزار 308 روپے ہوگئی۔منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں پیر کے مقابلے میں بالترتیب 2 ہزار 250 روپے اور ایک ہزار 929 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی منڈی میں فی اونس 12 ڈالر اضافے سے قیمتیں ایک ہزار 825 ڈالر ہونے کے بعد مقامی سطح پر نئی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
