کراچی : پاکستان میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز اسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔ اسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 روپے ہے۔ اسی طرح عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے سے 3329 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔