لاہور،4فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آباد سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آیا، جباراپنے چھوٹے بھائی کو عمرہ سے واپسی پر لینے لاہور گیا، واپسی پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث تیزرفتارکار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور 40 سالہ عبدالجبار، چھوٹا بھائی 36 سالہ سجاد، ہمشیرہ 8 سالہ بیٹے ابوہریرہ سمیت 20 سالہ حنظلہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ حسن جبار 5 سالہ انوشہ جبار اور 10 سالہ انس سجاد شامل ہیں۔زخمیوں کو شیخوپورہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ سپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاہے ۔اس المناک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں سرگودھا روڈ مارکیٹ بند کردی گئی، متوفی عبدالجبار سرگودھا روڈ مارکیٹ میں خراد کا کام کرتا تھا۔
