اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں جمعہ کی رات ایک سڑک حادثہ میں دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے پر رونتی دیہی علاقے میں کنٹینر ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ گاڑی میں دولہا سمیت خاندان کے نو افراد سوار تھے ۔ پولیس، امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر مکمل طور پر تباہ ہونے والی گاڑی سے تین لاشیں اور 6 زخمی افراد کو نکالا۔ پولیس کے مطابق تمام زخمی ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے۔