پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کی سرحد کے قریب گڑیوم کے 5 کلومیٹر جنوب مشرق میں کیا گیا۔بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کا بھی صفایا کردیا گیا۔گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کئی سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔