پاکستان میں سکیوریٹی فورسیس نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

   

پشاور 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں انتہائی مسلح دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ایک قبائلی ضلع میں سکیوریٹی فورسیس پر حملہ کردیا تھا ۔ فورسیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ پاک ۔ افغان سرحد کے قریب تحصیل دتا خیل میں کیا گیا تھا ۔ فوج نے بتایا کہ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچ دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ فورسیس نے دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے اس علاقہ میں وقتا فوقتا کارروائی کی جاتی رہی ہے ۔