پاکستان میں سیلاب تقریباً2.9 بلین ڈالر کا نقصان

   

اسلام آباد، 19 اکتوبر (یواین آئی) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 2.9 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ ایک ابتدائی تشخیصی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ مسٹر اقبال نے کہا کہ تخمینہ نقصانات فی الحال تقریباً 822 بلین روپے ہیں۔