پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر امریکہ کا اظہار افسوس

   

واشنگٹن ۔ 19 اگست (ایجنسیز) پاکستان میں سیلاب سے بڑی تعداد میں اموات اور تباہی پر امریکہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے متاثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات جھیلنے والوں کے لیے دعاگو ہیں۔ قبل ازیں ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان میں گھر میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ
کوئٹہ۔ 19 اگست (یو این آئی)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقہ سوردو میں پیش آیا، جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق کوئٹہ اور ایک کا خضدار سے ہے ، 2 مقامی افراد ہیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔