پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالرز امداد:امریکہ

   

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کردیا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کل پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالر دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 16اگست کو پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔