پاکستان میں سیلاب کے بعد اب ملیریا۔ڈٰینگو کا قہر، مریضوص سے اسپتال بھرے

   

نئی دہلی: اسلام آباد۔ سیلاب اور معاشی بحران کا شکار پاکستان میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں اب اپنے پاؤں پسار رہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ڈینگو اور دیگر امراض کے مریض اسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اسپتالوں کی گلیارے میں ہزاروں لوگ بیماریوں کے علاج کے لیے بیٹھےہوئے ہیں۔ اسپتال کے کمروں کے ساتھ ایمرجنسی وارڈز بھی بھرے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی صورتحال کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او عالمی ادارہ صحت نے بھی ایک اور تباہی کا انتباہ دے دیا ہے۔