اسلام آباد 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ایک سینئر ہندوستانی سفارتکار کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج درج کروایا ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پیر کو باگسر میں فارئنگ کے واقعہ میں چھ عام شہری زخمی ہوئے ہیںجس پر یہ احتجاج درج کروایا گیا ہے ۔
