پاکستان میں شدید بارش ،گزشتہ48گھنٹے میں 70شہری جاں بحق

   

لاہور19جولائی (یو این آئی) پنجاب میں جمعہ کے روز مزید 10 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ صوبے میں بارش سے ہونے والی اموات میں سے نصف سے زیادہ صرف گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہوئی ہیں۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے بتایا کہ 25 جون سے اب تک 123 افراد جاں بحق اور 462 زخمی ہو چکے ہیں، صوبے میں ریکارڈ بارش ہوئی جس نے شہری سیلاب کو جنم دیا، جس سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے ۔ان میں سے 71 اموات صرف گزشتہ 2 دنوں میں رپورٹ ہوئیں، جبکہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے 20 جولائی سے مزید موسلادھار بارشوں کی پیش قیاسی کی ہے ۔