اسلام آباد، 29 جون (یو این آئی) پاکستان میں 26 جون کو مانسون شروع ہونے کے بعد سے بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 63 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ہفتے کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ طوفانی بارشوں سے 78 مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں اور 30 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کا شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 19 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے ۔ اس کے بعد مشرقی پنجاب کا صوبہ ہے جہاں 12 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ۔ این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اموات چھتیں گرنے اور سیلاب کے باعث ہوئیں، جس نے لوگوں، گھروں اور انفراسٹرکچر کو بہالے گئے ۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اتوار اور پیر کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش، آندھی/گرج چمک کے ساتھ ساتھ گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف)، شہری سیلاب اور اچانک سیلاب کے خطرے کے پیش نظر موسم پر مبنی کئی وارننگز جاری کی ہیں۔ملک کے شمالی گلگت بلتستان کے علاقے میں تیزی سے گلیشیئر اور برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ بارش نے بلند و بالا وادیوں میں جی ای او ایف کا خطرہ بڑھا دیا ہے ۔ اس سے دریا کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ٹرانسپورٹ اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر، پنجاب اور دیگر علاقوں میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔