پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب ، 14 افراد ہلاک

   

اسلام آباد : شمال مغربی پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں سے اچانک سیلاب آگیا۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا۔ جس سیگھر کے تہہ خانے میں سوئے خاندان کے افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ہلاک شدگان میں 3 خواتین، 7بچے اور ایک مرد شامل تھا۔فیضی نے بتایا کہ اسی صوبے کے ہنگو اور باجوڑ کے علاقوں میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔حکام نے خبردار کیا کہ موسلا دھار بارشیں اگلے ہفتے بھی سیلاب آنے کا باعث بن سکتی ہیں۔پاکستان میں ہر سال جون سے ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشیں بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔2022 میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں 1739 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سیلاب سے ملک کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔