پاکستان میں شمسی توانائی اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف

,

   

لاہور: پاکستانی کمپنی سگما موٹر سپورٹس نے پیٹرول، شمسی پینل اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ملک میں متعارف کرا دی ہے جبکہ یہ گاڑیاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کیلئے پیش کی گئی ہیں۔سگما موٹر سپورٹس پاکستان کی اس گاڑی کو کیو 4 کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کی تین قسمیں پاکستان میں متعارف کرائی گئی ہیں جبکہ اس گاڑی کی خصوصی بات یہ ہے کہ اسے سولر، پیٹرول اور بجلی سے چلایا جا سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے بجلی سے چلنے والی کار کی قیمت 18 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس میں سولر پینل سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 19 لاکھ 95ہزار روپے اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 21 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔