پاکستان میں صدر علوی کا خطاب ملتوی

   

اسلام آباد،30اگست(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی حکومت نے صدر عارف علوی کے خطاب کیلئے جمعہ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے دونوان ایوانوں میں مشترکہ میٹنگ کو ملتوی کردیا۔ حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کے خدشہ کے پیش نظر جمعرات کو یہ فیصلہ کیا۔ ڈان نیوز کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق ملک کی دو اہم اپوزیشن پارٹیوں -پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )نے دعوی کیا ہے کہ بغیر انہیں اعتماد میں لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ بلائی گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ملتوی کرناپڑا۔