پاکستان میں طاقتور زلزلہ آنے کی پیش قیاسی

   

اسلام آباد : سائنس برادری کا کہنا ہے کہ زلزلوں کی پیش قیاسی کرنا ممکن نہیں ہے لیکن پاکستان میں طاقتور زلزلہ آنے کے متعلق ڈچ محقق فرینک ہوگر بیٹس کی پیش گوئی کو حکام بھی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔ ان کی کئی پیش قیاسیاں درست ثابت ہوچکی ہیں ۔ ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارہ سولر سسٹم جیومیٹری سرویس ( ایس ایس جی ایس ) نے پاکستانی صوبہ بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقتور زلزلہ کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے قریب ماحولیاتی چارج میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے جو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے ۔