اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہیکہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں کینیڈا میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر خان، اشفاق احمد، چوہدری ظفر، میاں عدنان اور مدثر مچانہ شامل تھے، سینیٹر فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا: عمران کا چیف جسٹس اظہار یکجہتی ریلی سے خطابملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔عمران خان نے وفدکو پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی روییسے بھی آگاہ کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو۔