اسلام آباد ۔ پاکستان میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے ارکان نے بین الاقوامی یوم یوگا میں حصہ لیتے ہوئے مختلف آسنوں کی مشق کی جس کے دوران انہوں نے سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے اپنی وسیع و عریض عمارت میں یوگا سیشن کا اہتمام کیا جو دارالحکومت کے سفارتی انکلیو میں واقع ہے ۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے کہا کہ یوگا کے ذریعہ جسم و دماغ کو صحتمند رکھا جاسکتا ہے ۔
